جنوری ۲۰۱۶

فہرست مضامین

مدیر کے نام

| جنوری ۲۰۱۶ | مدیر کے نام

Responsive image Responsive image

احمد علی محمودی ، حاصل پور

’سیّد عبدالقادر جیلانیؒ: شخصیت کا منفرد پہلو‘ (دسمبر ۲۰۱۵ئ) منفرد تحریر ہے۔ اُن کے عقائد و افکار اور   دینی خدمات کے ساتھ ساتھ اصلاحِ معاشرہ کی تحریک کا پہلو سامنے آیا۔ ہمارے معاشرے میں اولیا اللہ کی تعلیمات کا صحیح رُخ پیش نہیں کیا جا رہا۔ غیرمستند روایات سینہ بہ سینہ منتقل ہورہی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اولیا اللہ کی شخصیات، خدمات و تعلیمات کی حقیقی تصویر پیش کی جائے۔


رفیق وڑائچ ، لاہور

’تحریکِ اسلامی اور فکری چیلنج؟‘ ایک اہم دعوتِ فکروعمل ہے۔ سمجھنا چاہیے کہ مغرب یا مغرب کے  آلۂ کار محض فوجی طاقت کے بل بوتے پر ہی نہیں، بلکہ علمی اور فکری محاذ پر بھرپور توجہ دینے سے اپنے قبضے کو مضبوط بنائے ہوئے ہیں۔ اس چیز کا جواب علمی اور فکری سطح پر ہی دیا جاسکتا ہے۔


فاروق رفیق  (ای میل)

’نوجوان نسل کی سیکولرائزیشن‘ عمدہ مضمون ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ مغرب کے جو دیگر ادارے اس طرح کا کام کر رہے ہیں، انھیں بھی منظرعام پر لائیں۔


ڈاکٹر عبدالربی ، کوہاٹ

’رسائل و مسائل‘ کے تحت ’انفاق فی سبیل اللہ کے باوجود تنگ دستی کیوں؟‘ کا جواب تشفی بخش ہے۔ یقینا اس جواب سے کافی لوگوں کے علم میں اضافہ بھی ہوا ہوگا اور دلی سکون کا باعث بھی ہوگا۔


طاہر خان ، میانوالی

ترجمان میں ’دہشت گردی عالمی تناظر میں‘، ’اسلامی تحریکوں کی جدوجہد اور حکمت عملی‘، ’اسلامی دستور سازی کے مسائل اور تقاضے‘ وغیرہ جیسے موضوعات پر جامع مقالات کی ضرورت ہے۔