جون ۲۰۱۵

فہرست مضامین

مدیر کے نام

| جون ۲۰۱۵ | مدیر کے نام

Responsive image Responsive image

محمد قمرالزمان کے تختۂ دار پر لٹکائے جانے کی تفصیل (مئی ۲۰۱۵ئ) سے جہاں عوامی لیگی حکومت کی ذہنیت کا علم ہوا ہے، وہیں شہید قمرالزمان کی جانب سے اسلام کے فروغ کی سعی و کوشش کے درخشاں پہلو بھی مطالعے میں آئے ہیں۔ اس شمارے میں علامہ یوسف القرضاوی کا مضمون ایک بہترین علمی تحفہ اور علمی خدمت ہے۔


عبداللّٰہ ، پتوکی

’محمد قمرالزمان کی شہادت اور بنگلہ دیش‘ (مئی ۲۰۱۵ئ) سے اندازہ ہوا کہ اہلِ بنگلہ دیش کس طرح سے عزیمت و استقامت کی داستان رقم کر رہے ہیں۔ شہید کی وصیت اور شہادت ایمان افروز ہے۔ ’گاہے گاہے بازخواں‘ سے مولانا مودودی کی سزاے موت پر رحم کی اپیل سے انکار کے تاریخ ساز واقعے کی یاد تازہ ہوگئی۔


چودھری مدثر حسین ، کھاریاں

’مطالعہ قرآن: اہمیت اور تقاضے‘بچوں کی دنیوی تعلیم پر بڑے پیمانے پر وقت اور سرمایہ لگانے والوں کو سوچنا چاہیے کہ کیا قرآن کی تعلیم ان کی ترجیحِ اوّل ہے! ’آبادی کی منصوبہ بندی؟‘ عقلی دلائل سے بھرپور مضمون ہے۔


ارشاد الرحمٰن، لاہور

’مطالعۂ قرآن : اہمیت اور تقاضے‘ (مئی ۲۰۱۵ئ) میں لفظ ’اُمّی‘ کے استدلال کے طور پر سورئہ بقرہ کی آیت ۷۸ درج کی گئی ہے۔ لفظ اُمّی کا یہ مفہوم اور اس کا استدلال غلط ہے۔ نہ لفظ ’اُمّی‘ قرآن مجید نے ان معنوں میں استعمال کیا ہے اور نہ مذکورہ آیت میں ’اُمّیوں‘ سے وہ لوگ مراد ہیں جو قرآنِ مجید کا علم نہیں رکھتے اور نہ آیت میں لفظ الکِتٰبُ سے مراد قرآنِ مجید ہے۔ سورئہ بقرہ کی یہ آیت بنی اسرائیل کے طویل تذکرے میں آئی ہے، جہاں ایک قتلِ نفس اور گائے کے ذبح کا واقعہ بیان ہوا ہے۔ اس واقعے کے بعد اُن کی سنگ دلی اور ہٹ دھرمی کا ذکر کرنے کے بعد فرمایا گیا ہے کہ ان میں ایک دوسرا گروہ اُمّیوں کا ہے، جو کتاب کا علم رکھتے نہیں، بس اپنی بے بنیاد اُمیدوں اور آرزوئوں کو لیے بیٹھے ہیں اور محض وہم و گمان پر چلے جارہے ہیں‘‘۔ یہاں الکِتٰب سے مراد ’تورات‘ ہے۔


نظام الدین اصلاحی ، نیپال

 ’دعوت،تربیت اور اقامت ِدین‘ (اپریل ۲۰۱۵ئ)اور ’عصرحاضر اور نوجوان‘ بہت فکرانگیز ہیں۔ اللہ تمام مسلمانوں کو اقامت ِ دین کا شعور عطا فرمائے، آمین!

تصحیح: ’نائیجیریا کے صدارتی انتخابات‘ (مئی ۲۰۱۵ئ) جیتنے والے مسلم صدر محمدبخاری کو ایک کروڑ ۵۴ لاکھ ووٹ ملے، جب کہ ہارنے والے اُمیدوار کوایک کروڑ ۲۹ لاکھ ووٹ ملے۔(ادارہ)

رمضان المبارک کی مناسبت سے ھم نے آج تراویح میں کیا پڑہا  اُردو اور سندھی زبان میں تراویح کے دوران روزانہ پڑھے جانے والے قرآن کریم کے حصے کا خلاصہ مع بنیادی مسائل و دیگر معلومات اور قرآنی و مسنون دعائیں بلامعاوضہ حصول کے خواہش مند خواتین و حضرات عام ڈاک کے لیے کم از کم 15 روپے اور ارجنٹ میل سروس کے لیے 55 روپے کے ڈاک ٹکٹ بنام ڈاکٹر ممتاز عمر T-473، کورنگی نمبر2، کراچی-74900 کے پتے پر روانہ کر کے کتابچے حاصل کرسکتے ہیں۔