مارچ ۲۰۱۴

فہرست مضامین

الاخوان المسلمون کا جرم

| مارچ ۲۰۱۴ | ۶۰ سال پہلے

Responsive image Responsive image

سوال یہ رہ جاتا ہے کہ الاخوان المسلمون خلافِ قانون کیوں قرار دی گئی؟ اور یہ سازش اور   یہ منصوبہ کس لیے؟

میری نگاہ میں اس کی دو بڑی وجوہ ہیں:

  1. ایک وجہ ___ اور فوری وجہ ___ تو یہ ہے کہ انگریزوں سے دب کر صلح کرنے اور امریکا سے منہ مانگی امداد لینے کی راہ میں الاخوان المسلمون حائل تھی۔ یہ لمبی چوڑی باتیں کرنے والے  فوجی سورما انگریزوں اور امریکیوں کے سامنے جس طرح سرِتسلیم خم کر رہے ہیں اُس کا حال عام لوگوں کو نہیں معلوم لیکن آہستہ آہستہ معلوم ہوجائے گا۔ درحقیقت ’اخوان‘ پر سازباز کا الزام رکھنے والے خود سازباز کے لیے راستہ ہموار کر رہے ہیں۔۱؎
  2. دوسری ___ اور اصل وجہ___ یہ ہے کہ آمریت، اور خصوصاً فوجی آمریت، اپنا حریف نہیں دیکھ سکتی۔ پھر حریف بھی ایسا حریف ہے جو بااصول ہو، منظم ہو اور راے عام پر اثرانداز ہوسکتا ہو۔۲؎

ٹائمز لندن کے نامہ نگار نے فوج کے عزائم کا خلاصہ جن الفاظ میں دیا ہے ہم اُن پر تحریر کو ختم کرتے ہیں: ’’ہم دین کے نام پر آیندہ کسی رجعت پسندانہ ٹریجیڈی کا اعادہ نہیں ہونے دیں گے!‘‘(’الاخوان المسلمون کا جرم‘، مولانا مسعود عالم ندوی٭، ترجمان القرآن،جلد۴۱، عدد۶، جمادی الثانی ۱۳۷۳ھ، مارچ ۱۹۵۴ء، ص۶۶-۶۷)

________________________________________________________________

۱-            جیسے جماعت اسلامی پر ’امریکی امداد‘ کا الزام دھرنے والے وہ ہیں جو خود ’امریکی امداد‘ کے لیے بے چین تھے۔

۲-            تیسری وجہ__ اور مستقل__ وجہ یہ بھی ہے کہ مصر کے انقلابی فوجی افسر مصری معاشرے کی تعمیر جس غیراسلامی فرنگی نقشے پر کرنا چاہتے ہیں اور عوام کے ذہن و کردار کو آرٹ اور کلچر کے جس رنگ میںرنگنا چاہتے ہیں،    اس میں کسی اسلامی دعوت و تحریک کا وجود رخنہ انداز ہوتا ہے، لہٰذا یہ کانٹا راستے سے ہٹائے بغیر چارہ نہ تھا۔

٭             مولانا مسعود عالم ندوی کا انتقال اسی سال ۱۶مارچ۱۹۵۴ء کو ہوا۔